اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اردن کی خبر رساں ایجنسی(Petra)کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے آج الخلیل ، نابلس ، جنین اور رام اللہ شہروں میں حملے کر کے تقریبا دس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے ان حملوں کے دوران فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔ دریں اثناء صیہونی حکومت نے مسلسل تیسرے دن بھی فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں داخل نہیں ہونے دیا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت حالیہ ہفتوں کے دوران رکاوٹیں کھڑی کر کے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخلے میں مانع ہورہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲